اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزیرِاعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا...

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے پر غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ دہرا دیا

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے حالیہ کشمیر واقعے پر پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایک شفاف، قابلِ اعتبار اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ دہرا دیا ہے۔

وزیرِاعظم ہاؤس سے جاری  بیان کے مطابق، شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزعابی سے ملاقات کے دوران بھارت کی جانب سے لگائے گئے "بے بنیاد الزامات” کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو اس واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ اپنا مؤقف پیش کر کے لیے دوست ممالک سے رابطے میں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے حالیہ اقدامات اور جارحانہ رویہ پاکستان کی مغربی سرحد پر جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کو متاثر کر رہا ہے۔

انہوں نے برادر ممالک پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں استحکام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

بھارت کے زیرِانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو سیاحوں پر مہلک حملے کے بعد جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!