اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کی جانب سے کیمرون کے اسکول کو مفت طبی...

چینی طبی ٹیم کی جانب سے کیمرون کے اسکول کو مفت طبی خدمات کی فراہمی

کیمرون کے شہر کریبی کے مضافاتی علاقے کے گاؤں این دو مالے میں واقع این دو مالے نرسری اور پرائمری اسکول میں بچے کھیل رہے ہیں۔(شِنہوا)

یاؤنڈے (شِنہوا) کیمرون میں کام کرنے والی ایک چینی طبی ٹیم نے ایمبالمايو میں واقع  ایک پرائمری اسکول میں  مفت طبی خدمات فراہم کیں۔

ان مفت طبی خدمات میں دانتوں کا معائنہ، صحت سے متعلق مشاورت اور متعدی بیماریوں کی روک تھام پر ایک لیکچر شامل تھا جس سے  اسکول کے 80 سے زائد طلباء اور اساتذہ کو فائدہ ہوا۔

اس مہم میں قومی دارالحکومت یاؤنڈے سے تقریباً 40 کلومیٹر دور ایک صنعتی قصبے ایمبالمايو میں امدادی مشن پر موجود چینی طبی ٹیم کے 14 ماہرین شامل تھےْ۔ طبی ٹیم نے اسکول کو مطالعے کے لئے مواد بھی عطیہ کیا۔

ایک اسکول کے طالبعلم  اسٹیفین  کا کہنا تھا کہ انہوں چینی ڈاکٹروں سے حقیقتاً  سیکھا کہ بیماریاں کیسے پھیلتی ہیں، دانتوں کو کیسے صاف کرنا ہے اور ہاتھ کیسے دھونے ہیں اور کیسا رویہ رکھنا ہے۔

طبی ٹیم کے سربراہ رین چھنگ لان نے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، ہم مزید مقامی افراد  کی مدد کے لئے دیگر قسم کی مفت طبی خدمات جاری رکھیں گے۔

 چین کے شنشی صوبہ نے 1975 سے کیمرون میں امدادی مشنز کے لیے 24 گروپس میں مجموعی طور پر 786 طبی پیشہ ور افراد بھیجے ہیں۔

 موجودہ مشن  یاؤنڈے اور ایمبالمايو میں الگ الگ کام کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!