اوگرا اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کا نیا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔
ترجمان اوگرا کے مطابق ناشپا بلاک میں بارگزئی ایکس ون کنویں سے یومیہ 3ہزار 765بیرل تیل اور یومیہ ایک کروڑ 12 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی، کنواں دسمبر 2024میں کھودنا شروع کیا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق کنویں میں او جی ڈی سی ایل 65 فیصد، پی پی ایل 30فیصد اور پی ایچ ایل 5 فیصد کی حصہ دار ہیں، دریافت سے ملکی انرجی سپلائی اینڈ ڈیمانڈ میں فرق میں کمی ہوگی۔




