سینئر پاکستانی اداکارہ صبا حمید نے اداکارہ حبا بخاری کو ڈرامہ کے دوران تھپڑ مارنے سے متعلق اصل واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عام طور پر ڈراموں میں حقیقت میں تھپڑ نہیں مارتی کیونکہ وہ شاٹ کو چیٹ کرنے میں مہارت رکھتی ہیں تاہم اگر ہدایتکار اصلیت کیلئے اصرار کرے تو وہ مجبور ہو جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منظر میں بھی ہدایتکار کی خواہش پر حقیقی تھپڑ مارنا پڑا، میں نے انہیں تھپڑ مارا اور بعد میں معذرت بھی کی کیونکہ وہ کافی زور کا تھا، جب واقعی مارنے کو کہا جائے تو پھر چیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
انکا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کیساتھ ایسا ہونا خوشگوار تجربہ نہیں ہوتا کیونکہ آخرکار یہ سب ایک کردار کی خاطر کیا جاتا ہے۔




