پاکستانموجودہ علاقائی صورتحال، آئی ایم ایف نے ہنگامی معاشی پلان طلب کرلیا

موجودہ علاقائی صورتحال، آئی ایم ایف نے ہنگامی معاشی پلان طلب کرلیا

آئی ایم ایف نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے ہنگامی معاشی اقدامات پر مبنی جامع پلان طلب کر لیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان تیسرے اقتصادی جائزہ پر آن لائن مذاکرات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف نے پائیدار معاشی ترقی کیلئے جاری اصلاحات تیز کرنے، ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے مزید موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔

ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ہدف حاصل نہ ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا ہے، رواں مالی سال کیلئے نظرثانی شدہ 13ہزار 979ارب روپے کا ہدف حاصل کرنا مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو پیپرا کے 2004ء کے قواعد میں مجوزہ ترامیم سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ ،پروکیورمنٹ ڈیٹا تک سی سی پی، نیب اور آڈیٹر جنرل کی رسائی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور 3 صوبوں میں ای پیڈ سسٹم کے تحت سرکاری خریداری کو مزید وسعت دی جائے گی اور نظام کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان سے ہنگامی معاشی اقدامات پر مبنی جامع پلان طلب کیا ہے، وزارت خزانہ، وزارت توانائی اور وزارت تجارت مشترکہ طور پر ہنگامی اقدامات بارے پلان تیار کریں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں