پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائیگا، امکان ہے کہ وہ بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کرینگے۔
پاکستان ٹیم مئی میں بنگلادیش کیخلاف 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027کا حصہ ہے، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 8مئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 16 مئی سے شروع ہو گا۔
اس سے قبل سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا تھا جن کی سربراہی میں ٹیم نے ایشیاء کپ جیتا تھا جبکہ حال ہی میں ہونیوالے انڈر 19ورلڈکپ کیلئے بھی سرفراز احمد نے مینٹور کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔




