پاکستانبڑھتی کشیدگی، یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانہ کی قونصلر سروسز تاحکم...

بڑھتی کشیدگی، یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانہ کی قونصلر سروسز تاحکم ثانی معطل

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانہ نے اپنے تمام بالمشافہ قونصلر سروسز تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاطی تدبیر کے طور پر کیا گیا ہے تاکہ کمیونٹی کے افراد اور سفارتی عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

بیان میں یو اے ای منسٹری کی ایڈوائزری کا حوالہ بھی دیا گیا ہے جس میں نجی شعبے کو ریموٹ ورک اپنانے اور کھلے مقامات پر غیر ضروری موجودگی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سفارتخانے نے نمبرز بھی جاری کئے ہیں۔

لینڈ لائن: +971 2 4447800 موبائل: +971 50 121 0260 واٹس ایپ: +971 50 124 8934، جس پر ہنگامی صورتحال میں رابطے کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

سفارتخانے نے کہا ہے کہ سروسز کی بحالی سے متعلق معلومات بروقت سرکاری ذرائع سے فراہم کی جائیں گی، پاکستانیوں کو مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کرنے اور مستند اعلانات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں