بیجنگ (شِنہوا) 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے چوتھے اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں بدھ کے روز ہونے والے اجلاس میں سیشن کا ایجنڈا منظور کر لیا گیا۔
ایجنڈے کے مطابق حکومتی کارکردگی کی رپورٹ پر غور کے ساتھ قومی معیشت اور سماجی ترقی کے لئے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے (2026-2030) کے مجوزہ خاکے کا جائزہ لیا جائے گا، قومی معیشت اور سماجی ترقی کے 2025 کے منصوبے پر عملدرآمد کی رپورٹ اور 2026 کے مجوزہ منصوبے کے علاوہ 2026 کے قومی معاشی و سماجی ترقی کے منصوبے کے مسودے کا جائزہ لیا جائے گا۔ 2025 کے مرکزی اور مقامی بجٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ اور 2026 کے مرکزی و مقامی بجٹ کے مسودے کا جائزہ بھی لیا جائے گا، ماحولیاتی ضابطے کے مسودے پر نظر ثانی سے متعلق این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے پیش کردہ بل پر غور ہوگا، نسلی اتحاد اور پیش رفت کے فروغ سے متعلق قانون کے مسودے پر نظر ثانی کے لئے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے پیش کردہ بل کو زیر غور لایا جائے گا، قومی ترقیاتی منصوبہ بندی سے متعلق قانون کے مسودے پر نظر ثانی کے لئے این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے پیش کردہ بل پر غور ہوگا، این پی سی کی قائمہ کمیٹی، اعلیٰ عوامی عدالت اور اعلیٰ عوامی استغاثہ کی کارکردگی رپورٹس پر غور ہوگا، قوانین میں جامع ترامیم اور بعض قوانین اور فیصلوں سے متعلق مجوزہ اقدامات پر این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔




