عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے سربراہ رفال گروسی نے کہا ہے کہ انہیں ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ یران ایٹم بم بنا رہا ہے یا بنانے کی کوشش کررہا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افزودہ یورینیم کے بڑے ذخیرے پر شدید تشویش ہے۔
انہوں نے ایران سے مکمل تعاون کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر ایران آئی اے ای اے سے تعاون نہیں کرتا توہم اسکے پرامن پروگرام کی ضمانت نہیں دے سکتے۔




