انٹرنیشنلبرطانیہ نے 4 ممالک پر طلبہ ویزا پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ نے 4 ممالک پر طلبہ ویزا پابندیاں عائد کردیں

برطانیہ کی حکومت نے 4 ممالک پر طلبہ ویزا پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے افغانستان، سوڈان، کیمرون، میانمار کیلئے طلبہ ویزے معطل کئے ہیں جبکہ دیگر ممالک کو بھی ویزا پابندی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی ختم کئے جا رہے ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ نے سرحدوں پر کنٹرول بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ویزوں کے غلط استعمال پر ہنگامی بریک بھی لگا دی ہے، رپورٹس کے مطابق پناہ کی درخواستوں میں غیر معمولی اضافے کو اس معطلی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں