انٹرنیشنلجاپان میں چینی سفارت خانے کی اپنے شہریوں کو دانستہ حملوں سے...

جاپان میں چینی سفارت خانے کی اپنے شہریوں کو دانستہ حملوں سے خبردار رہنے کی ہدایت

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان میں چینی سفارت خانے نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جاپان میں عوامی تحفظ کے خطرات کے متعلق چوکس رہیں۔ سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں دانستہ ٹکر مارنے کے حملوں میں اضافہ ہواہے جس نے وسیع پیمانے پر عوامی توجہ حاصل کی ہے۔

ایک نوٹس میں سفارت خانے نے کہا کہ ایسے افراد جو ان واقعات میں ملوث ہیں وہ پیدل چلنے والے عام افراد کی طرح ہی نظر آتے ہیں۔ ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ ایسے افراد ٹوکیو کے ایکیبو کورو اور شی بویا اور اوساکا کے شین سائی باشی اور دوتون بوری کے پرہجوم علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہیں، یہ افراد ساتھ چلنے والے شخص کو دانستہ کہنی مارتے ہیں یا ان کے ساتھ ٹکراتے ہیں اور اس کے فوری بعد واپس ہجوم میں غائب ہو جاتے ہیں۔

سفارت خانے نے کہا کہ یہ افراد غیرملکی سیاحوں اور کمزور طبقات، جن میں خواتین، بچے اور بڑی عمر کے افراد شامل ہیں، کو زیادہ تر نشانہ بناتے ہیں اور بعض اوقات ایسے حملوں سے لوگ زخمی بھی ہوتے ہیں۔

سفارت خانے نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کی آگاہی کو مضبوط بنائیں، چوکس رہیں اور پر ہجوم مقامات پر اجنبی افراد سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ متاثرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ایسا کوئی حادثہ ہونے کی صورت میں ثبوت محفوظ رکھیں، جائے وقوعہ کی تصویر بنائیں، قریبی نگرانی کیمروں کی نشاندہی کریں اور عینی شاہدین کی مدد حاصل کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں