قطر کے حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے آغاز کے بعد تہران نے خلیجی ممالک پر متعدد جوابی حملے کئے ہیں۔
وزارتِ دفاع کے مطابق ہفتے سے اب تک قطر کی فضائی حدود کی جانب تین کروز میزائل، 101 بیلسٹک میزائل اور 39ڈرون داغے گئے ہیں جنہیں فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر کو ان حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا گیا تھا، یہ بلا جواز حملے تھے۔
انہوں نے کہاکہ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش بھی کی گئی جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔




