وزیراعظم شہباز شریف نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار خوش نما رنگوں کے امتزاج سے معاشرتی ہم آہنگی کا عکاس ہے۔
ہولی پر جاری بیان میں وزیراعظم نے پاکستانی ہندو کمیونٹی کو دلی مبادکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہولی کی روایات پاکستان کی ثقافتی تنوع کا مظہر، ہندو کمیونٹی معاشرے کا بیش قدر حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو کمیونٹی کا سماجی ہم آہنگی، معاشی ترقی و خوش حالی، پرامن بقائے باہمی میں مثبت کردار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئین پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل، مذہب و عقیدہ مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تخفظ کرتا ہے، حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، عبادت گاہوں کی حفاظت اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضروت ہے، آئیے رواداری، ہمدردی اور یکجہتی کیساتھ پرامن، شمولیتی، خوشحال مستقبل کیلئے کوششیں کریں۔




