بیجنگ (شِنہوا) چین کے قانون ساز رواں سال بچوں کی نگہداشت کی خدمات سے متعلق ایک قانون وضع کرنے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوامی فلاح و بہبود کے شعبوں میں مزید وسائل فراہم کرنا اور کھپت کو فروغ دینا ہے۔
قومی مقننہ، قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی سماجی معاونت اور طبی بیمہ سے متعلق قوانین بھی منظور کرے گی۔ یہ بات 14 ویں این پی سی کے چوتھے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان نے سالانہ اجلاس کے آغاز سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہی۔
لو چھن جیان نے مزید کہا کہ رواں سال این پی سی کی قائمہ کمیٹی یکساں داخلی منڈی کی تشکیل اور ہمہ جہت دیہی احیا کو آگے بڑھانے کے عمل کی نگرانی بھی کرے گی۔




