اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکہ، چین سے تجارتی تنازعات مساوی مشاورت سے حل کرے، ترجمان

امریکہ، چین سے تجارتی تنازعات مساوی مشاورت سے حل کرے، ترجمان

14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) امریکہ کو چین کے ساتھ ایک ہی سمت میں کام کرنا چاہیے تاکہ تجارتی تنازعات کو مساوی مشاورت سے حل کیا جاسکے۔

چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران  چین سے درآمد شدہ اشیا پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لاگو کرنے کے امریکی فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا کہ امریکہ کا یکطرفہ ٹیکس اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے منافی ہے اور یہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی و استحکام میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔

لو نے کہا کہ چین باہمی احترام، مساوات، باہمی تعاون اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت سے ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاہم دباؤ ڈالنے یا دھمکی دینے کا کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی کے ساتھ دفاع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ امریکہ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے مسائل کے حل کی راہ پر واپس آئے گا۔

لو نے کہا کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات باہمی طور پر فائدہ مند ہیں اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری نے دونوں عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے اور عالمی معیشت کی ترقی کو بہت فروغ دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!