یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ کی جانب سے فراہم کردہ ’’زو چھونگ ژی 3.0‘‘ چپ کا ساختی خاکہ۔(شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا)چینی سائنسدانوں نے چین کی کوانٹم کمپیوٹنگ کی ترقی میں پیشرفت کرتے ہوئے 105 کیوبٹس والے ’’زوچھونگ ژی 3.0‘‘ نامی سپر کنڈکٹنگ کوانٹم کمپیوٹر پروٹوٹائپ متعارف کرایا ہے۔
اس کامیابی سے سپر کنڈکٹنگ نظاموں میں کوانٹم کمپیوٹیشنل برتری کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
چینی کوانٹم کے ماہرین طبیعات پان جیان وے، ژو شیاؤ بو اور پینگ چھینگ ژی کا تیار کردہ ’’زوچھونگ ژی 3.0، 105 پڑھنے کے قابل کیوبٹس اور 182 کپلرز پر مشتمل ہے۔یہ دنیا کے سب سے طاقتور سپر کمپیوٹر سے کھربوں گنا تیز کوانٹم رینڈم سرکٹ سیمپلنگ کا کام کرتا ہے جبکہ نیچر میں اکتوبر 2024 میں شائع ہونے والے گوگل کے تازہ ترین نتائج سے 10 لاکھ گنا تیز رفتار سے انجام دیتا ہے۔
اس وقت چین اور امریکہ کوانٹم کمپیوٹنگ تحقیق میں عالمی طور پر 2 پیش پیش ممالک ہیں جن میں سے ہر ملک متبادل طور پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق ’’زوچھونگ ژی 3.0‘‘ اپنے پیشرو ’’زو چھونگ ژی 2.1‘‘ کے مقابلے میں اہم کارکردگی کی درجہ بندی کو نمایاں طور پر بہتر بنا کر کوانٹم کمپیوٹیشنل صلاحیت میں عالمی طور پر قائدانہ سطح حاصل کرتا ہے۔
