اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچنکائی ۔شنگھائی بحری راستے پر مال برداری حجم 20ہزار ٹن سے تجاوز...

چنکائی ۔شنگھائی بحری راستے پر مال برداری حجم 20ہزار ٹن سے تجاوز کر گیا

پیرو کی چنکائی بندرگاہ کا ایک منظر ۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا) چین اور پیرو کے درمیان سمندری رابطہ 18 دسمبر 2024 کو دونوں سمتوں میں مکمل طور پر فعال ہوا تھا،اس کے بعد سے چنکائی-شنگھائی بحری راستے  پر مال برداری کا حجم فروری کے آخر تک 22ہزارٹن سے زائد ہوگیا ہے۔

محکمہ کسٹمز نے منگل کے روز بتایا کہ مجموعی مال برداری حجم 61 کروڑیوآن (تقریباً 8کروڑ50لاکھ 30ہزارامریکی ڈالر) تک پہنچ گیاہے۔

اس وقت ہر ہفتے بندرگاہوں کے درمیان2بحری جہاز باقاعدہ طور پر چل رہے ہیں جس سے مشرقی ساحل پر دالیان، چھنگ ڈاؤ، ننگ بو اور شیامن جیسی  دیگر چینی بندرگاہوں کو فائدہ ہوتا ہے۔

چنکائی بندرگاہ صرف گہرے پانی کا ایک مرکز نہیں ہے بلکہ جنوبی امریکہ کی پہلی اسمارٹ اور ماحول دوست بندرگاہ بھی ہے۔ چین اور پیرو کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ایک اہم منصوبے نے دونوں ممالک کے درمیان سمندری سفر کا دورانیہ ایک مہینے سے کم کر کے تقریباً 23 دن کردیا ہے جس سے بحری اخراجات میں کم از کم 20 فیصد کمی آئی ہے۔

نئے راستے نے لاطینی امریکہ سے ایشیا تک مال کی آمد و رفت بڑھادی ہے،اس میں برازیل، ایکواڈور اور کولمبیا سے متوقع کھیپ بھی شامل ہیں۔ اس نے ایشیا بھر میں تقسیم کو بھی آسان بناکر تیز اور زیادہ معقول نرخ پر بحری خدمات مہیا کی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!