14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی ) کے تیسرے اجلاس کے ترجمان لو چھن جیان چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی معیشت کو ایک مستحکم بنیاد، متعدد فوائد، مضبوط لچک اور بڑی صلاحیت کی معاونت حاصل ہے۔
چینی قومی مقننہ، 14ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی)کے ترجمان لو چھن جیان نے منگل کے روز ملک کے اقتصادی امکانات پر مکمل اعتماد بھی ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیرونی ماحول کے منفی اثرات اور معیشت کو درپیش مسلسل چیلنجز کے باوجودطویل مدتی مستحکم اقتصادی ترقی کو درکار معاون حالات اور بنیادی رجحانات میں تبدیلی نہیں آئی۔
لو نے کہا کہ چین کے پاس ایک بہت بڑی مقامی منڈی اور ایک مکمل صنعتی نظام موجود ہے،اس میں طلب، ڈھانچے اور ترقی کے محرکات میں بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے،یہ اقتصادی ترقی کو مضبوط تعاون فراہم کرتے ہوئے مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کافی لچک کو یقینی بناتا ہے۔
لو نے کہا کہ نئے محرکات کے ابھرنے کی وجہ سے ملک ترقی کے محرکات کے حوالے سے تبدیلی کے ایک اہم مرحلے میں ہے۔
