اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈیپ سیک کی ترقی چینی ٹیکنالوجی کے جامع پن کو اجاگر کرتی...

ڈیپ سیک کی ترقی چینی ٹیکنالوجی کے جامع پن کو اجاگر کرتی ہے، ترجمان

ایک شخص موبائل فون پر ڈیپ سیک ایپ استعمال کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ڈیپ سیک  جیسےچینی ٹیکنالوجی اداروں کا ابھرنا  چین کی سائنس و ٹیکنالوجی  ترقی میں اختراعی اور جامع پن کے نکتہ نگاہ کو اجاگر کرتا ہے۔

14ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس  کے ترجمان لو چھن جیان نے افتتاحی اجلاس سے قبل منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  ڈیپ سیک ایک اوپن سورس ٹیکنالوجی کے راستے پر عمل پیرا ہے،اس نے دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ٹیکنالوجیز کے وسیع استعمال کو آسان بنایا  اور دنیا کو چین کی سوچ سے آگاہ کیا۔

رواں سال کے اوائل میں چینی ٹیکنالوجی  اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک نے ایک اوپن سورس اور مقبول چیٹ بوٹ متعارف کرایا تھا جس نے  عالمی اے آئی صنعت اور سرمایہ منڈی میں ہلچل مچا دی تھی۔

لو نے اے آئی کو سائنس و ٹیکنالوجی  انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور میں ایک اہم محرک قرار دیا،اس کے ساتھ ہی انہوں نے تسلیم کیا کہ  اے آئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے ساتھ نامعلوم خطرات اور چیلنجز بھی موجود ہیں۔

لو نے کہا کہ چینی حکومت اے آئی کی ترقی اور متعلقہ خطرات کی روک تھام کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔  چینی قانون کے تحت ڈیٹا کو  رازداری اور سلامتی کا تحفظ حاصل ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!