منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کی امریکی ٹیرف اقدام کی بھرپور مخالفت،اپنے مفادات کے تحفظ کے...

چین کی امریکی ٹیرف اقدام کی بھرپور مخالفت،اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات کا عزم

سی او ایس سی اوشپنگ کیمیلیا کاکنٹینر بردار جہازچین کے شمالی شہر تیانجن  کی  تیانجن بندرگاہ کے پیسفک انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پرلنگر انداز ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد کئے جانے والے سامان پر دوبارہ 10 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کے فیصلے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اپنے حقوق اور مفادات کے بھرپور تحفظ کے لئے جوابی اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں انسداد منشیات کی سب سے سخت پالیسیوں اور ان کےسختی سے نفاذ والے ممالک میں سے ایک ہے۔چین اور امریکہ نے منشیات کے خلاف وسیع اور گہرا تعاون کیا ہے جس کے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

تاہم امریکہ نے فینٹا نائل کے مسئلے کو بنیاد بنا کر مسلسل الزام تراشی کی اور چین سے درآمدات پر اضافی محصولات عائد کئے۔

ترجمان کے مطابق امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر محصولات عائد کرنا عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہے جو کثیر جہتی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے۔اس سے نہ صرف اپنے مسائل کے حل میں ناکامی ہوتی ہے بلکہ چین۔ امریکہ معاشی اور تجارتی تعاون کے ساتھ ساتھ عمومی بین الاقوامی تجارتی ترتیب بھی متاثر ہوتی ہے۔

چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ دوسرے ممالک کے حقوق اور مفادات کا احترام کرے اور فوری طور پر اپنے بلا جواز اور بے بنیاد یکطرفہ ٹیرف کے اقدامات واپس لے جو اسے فائدہ پہنچائے بغیر دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!