کویت کے وزیرمملکت برائے بلدیات و تعمیرات عبداللطیف المشری(دائیں سے دوسرے)، کویت میں چینی سفیر ژانگ جیان وے(درمیان میں) اورچین کے گیزوبا گروپ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لیوہوائی لیانگ(بائیں سے دوسرے) کا کویت کے ہوالی گورنریٹ میں شہری سہولت کی تعمیرات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کےموقع پر گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
کویت سٹی(شِنہوا)چائنہ گیزوبا گروپ کمپنی لمیٹڈ (سی جی جی سی) نے کویت کی پبلک اتھارٹی فار ہاؤسنگ ویلفیئر (پی اے ایچ ڈبلیو) کے ساتھ مجموعی طور پر55کروڑ 70لاکھ امریکی ڈالر کے 2 بڑے معاہدوں پر دستخط کردیئے۔
ان معاہدوں میں دارالحکومت کویت شہر سے تقریباً 25 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع جنوبی سعد العبداللہ نیو سٹی میں سڑکوں کے جال، بنیادی شہری سہولتوں، آبپاشی کے ذخائر اور سب سٹیشنوں کی تعمیر اور دیکھ بھال شامل ہے ۔
سی جی جی سی کے مطابق دونوں منصوبوں کی مالیت بالترتیب 7کروڑ 72لاکھ 50ہزار کویتی دینار (تقریباً 25کروڑ ڈالر) اور 9کروڑ 48لاکھ 80ہزار کویتی دینار (تقریباً 30کروڑ 70لاکھ ڈالر) ہے۔
کویت میں چین کے سفیر ژانگ جیان وے نے دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان معاہدوں کو چین اور کویت کے درمیان تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے مضبوط حمایت پر کویت کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس منصوبے سے کویتی شہریوں کے معیار زندگی میں اضافہ ہوگا۔
کویت کے وزیر مملکت برائے بلدیات اور تعمیرات عبداللطیف المشری نے ان معاہدوں کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے انہیں ایک بڑی کامیابی اور پی اے ایچ ڈبلیو کے سب سے بڑے معاہدوں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے منصوبے کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی سی جی جی سی کی صلاحیت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔
چائنہ گیزوبا گروپ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لیوہوائی لیانگ نے کہا کہ پی اے ایچ ڈبلیو کے ساتھ نئے معاہدوں سے چین اور کویت کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور کویت وژن 2035 کے حصول میں مدد ملے گی۔
تقریباً 64 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا جنوبی سعد العبداللہ نیو سٹی منصوبہ کویت وژن 2035 کے تحت اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس میں 20ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹس اور خدمات کی سہولیات کی تعمیر شامل ہے، جس کا مقصد منصوبے کی تکمیل پر تقریباً ایک لاکھ 50 ہزاررہائشیوں کو رہائش فراہم کرناہے ۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link