اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، پاکستان تعاون کا نیا سنگ میل، پاکستانی خلا باز چینی خلائی...

چین، پاکستان تعاون کا نیا سنگ میل، پاکستانی خلا باز چینی خلائی اسٹیشن میں قدم رکھے گا

چین اور پاکستان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں خلائی تعاون کے ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت ایک پاکستانی خلاباز چینی خلائی اسٹیشن میں قدم رکھے گا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ کوئی غیر ملکی خلاباز چینی خلائی اسٹیشن میں داخل ہوگا، جو دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):محمد یوسف خان، چیئرمین،پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن

’’تعاون کا یہ معاہدہ پاکستان کے خلائی پروگرام کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔اس پیش رفت سےمستقبل میں پاکستانی نوجوان سائنسدانوں اور انجینئروں میں خلائی سائنس و ٹیکنالوجی کے بارے میں ایک جذبہ پیدا ہوگا۔ اس اقدام سے پاکستانی نوجوانوں پر ایک مثبت اثر پڑے گا۔‘‘

معاہدے کے تحت خلابازوں کے انتخاب کا عمل تقریباً ایک سال تک جاری رہے گا، جس کے بعد منتخب خلاباز چین میں جامع اور منظم تربیت حاصل کریں گے۔

یوسف خان کے مطابق، پاکستان عسکری اور سویلین امیدواروں میں سے پانچ خلاباز منتخب کرے گا، جنہیں بعد میں چین میں خصوصی تربیت دی جائے گی۔

مختلف جسمانی، ذہنی اور ہم آہنگی کے امتحانات کے بعد دو بہترین امیدواروں کا انتخاب ہوگا، جن میں سے ایک چینی خلا بازوں کے ہمراہ خلائی مشن پر روانہ ہوگا۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی معاہدے پر دستخط کی اس تقریب میں موجود تھے۔

لین شی چھیانگ، ڈپٹی ڈائریکٹر، چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی فلاح کے لیے اپنی ترقیاتی کامیابیاں شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ معاہدہ ترقی پذیر ممالک کو بین الاقوامی انسان بردار خلائی تعاون میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کی ایک نمایاں مثال ہے اور دیگر ممالک کو بھی کائنات کے رازوں کی مشترکہ تلاش میں شمولیت کی ترغیب دے گا۔

ساونڈ بائٹ2(چینی):لین شی چھیانگ،ڈپٹی ڈائریکٹر، چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی

’’اس معاہدے کے تحت پہلا غیر ملکی خلاباز پاکستانی ہوگا، جو چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط، سدابہار اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ دوستی اب خلا کی وسعتوں تک محسوس کی جا سکتی ہے۔‘‘

چینی خلاباز یی گوانگ فو نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ وہ پاکستانی خلاباز کو اپنے تجربات سے روشناس کرائیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ3(چینی):یی گوانگ فو، چینی خلاباز

’’ہماری ٹیم کا حصہ بننے کے بعد میں پاکستانی خلاباز کو اپنی ذاتی پرواز کے تجربات اور آپریشنل احتیاطی تدابیر سے آگاہ کروں گا۔ میرا مقصد یہ ہوگا کہ وہ جلد از جلد خلائی تربیت کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو جائیں اور ضروری مہارتیں سیکھیں۔میں پاکستانی خلاباز کو چینی خلائی اسٹیشن کے رکن کے طور پر خوش آمدید کہنے کا منتظر ہوں۔“

اسلام آباد سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!