بلوچستان کے 5اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ،چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3سے 12فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت موذی مرض پر قابو پانے کیلئے کوششیں کررہی ہے،والدین بچوں کو بیماری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
