وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے غیر شادی شدہ مرد و خواتین کیلئے ہائوسنگ میں پابندیوں اور رہائشی سہولت سے محروم کرنیوالی پالیسی کو غیرقانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔
وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے ایک خاتون کی درخواست پر فیصلہ سنایاہے جس میں غیرشادی شدہ ہونے کی بنیاد پر گھر کرایہ پر دینے سے انکار کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق کرایہ دار خاتون کو ہراساں کرنے کیلئے بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات بھی زبردستی منقطع کر دی گئیں۔
وفاقی محتسب نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ ازدواجی حیثیت یا صنف کی بنیاد پر بیچلر ہونا رہائش سے محروم کرنے کی کوئی قانونی وجہ نہیں بن سکتی، ایسے اقدامات مساوات، انسانی وقار اور رہائش کی آزادی جیسے بنیادی آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
فوسپا کی جانب سے اس حوالے سے آبزرویشن وفاقی و صوبائی حکام، رینٹ کنٹرولرز، ہائوسنگ ریگولیٹرز، مقامی حکومتوں اور ہائوسنگ سیکٹر کے تمام متعلقہ فریقین کو ارسال کر دئیے گئے ہیں۔
درخواست کے تصفیہ ہونے پر کیس نمٹا دیا گیا۔




