وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم میں آپریشن متاثرین کیلئے امدادی رقم ایک لاکھ 10ہزار سے بڑھا کر 2لاکھ 30ہزار روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وسطی کرم سے نقل مکانی کرنیوالے متاثرین کیمپ کے دورے کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے، میری کوشش ہے کہ تمام متاثرین جلد سے جلد اپنے علاقوں کو واپس چلے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کیمپ کے اندر متاثرین کو تمام سہولتیں دی جائیں گی، وسطی کرم متاثرین کو وادی تیراہ کے متاثرین کی طرح ریلیف پیکیج دیا جائیگا۔
انہوں نے کہاکہ، ضلع خیبر کی طرح کرم میں بھی جلد از جلد بڑا جرگہ بلایا جائیگا، میزبان گھروں میں مقیم بے گھر افراد کو بھی امدادی پیکیج فراہم کیا جائیگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں مہذب قوموں کی طرح باہمی اور فرقہ وارانہ اختلافات بھلا کر ترقی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔




