بدھ, فروری 4, 2026
پاکستانصدر مملکت کی 78ویں یوم آزادی پر سری لنکن ہم منصب، حکومت...

صدر مملکت کی 78ویں یوم آزادی پر سری لنکن ہم منصب، حکومت و عوام کو مبارکباد

صدر مملکت آصف زرداری نے سری لنکا کے 78ویں یوم آزادی پر سری لنکن صدر انورا کمارا دِسانایاکے، حکومت و عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کا یومِ آزادی اتحاد، قومی وقار اور استقامت کی علامت ہے۔

جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی دوستی آزمودہ اور وقت کی کسوٹی پر پوری اتری ہے، سری لنکا میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں پاکستان کی مسلح افواج کا اہم کردار رہا ہے جبکہ جنوبی ایشیائی تعاون میں سری لنکا کا کردار قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سارک اجلاسوں کی طویل معطلی افسوسناک ہے۔

صدر نے جنوبی ایشیائی سلامتی اور سارک کی بحالی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ امید ہے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!