پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں نے برقرار رکھے جانیوالے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔
پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی، کراچی کنگز نے حسن علی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو برقرار رکھا ہے جبکہ حارث رؤف، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، نسیم شاہ، صائم ایوب جیسے بڑے ناموں کو انکی ٹیموں نے ریلیز کردیا ہے۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فاسٹ بولر حسن علی، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی، گولڈ میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ میں سعد بیگ ریٹین کیا ہے۔
دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 11 کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں کپتان شاہین آفریدی کو ریٹین کیا ہے جبکہ حارث رؤف اور فخر زمان کو ریلیز کردیا ہے۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، گولڈ میں سکندر رضا، سلور میں محمد نعیم کو برقرار رکھا گیا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری سے سلمان مرزا، گولڈ سے زمان خان، جہانداد خان، آصف آفریدی اور آصف علی کو ریلیز کیا گیا ہے جبکہ سلور کٹیگری سے محمد اخلاق اور محمد عازب کو ریلیز کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا ہے، سلور کیٹیگری میں آندریس گوس کو ریٹین کیا گیا ہے جبکہ نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان کو پلاٹینم کیٹیگری سے ریلیز کردیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان علی آغا، محمد نواز، عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹیگری جبکہ اعظم خان، حیدر علی اور رومان رئیس کو گولڈ کیٹیگری سے ریلیز کیا ہے جبکہ محمد فائق اور حنین شاہ کو سلور کیٹیگری سے ریلیز کیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 11کیلئے پلاٹینم میں ابرار احمد، ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق، گولڈ میں حسن نواز اور ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین کو ریٹین کیا ہے جبکہ محمد عامر اور فہیم اشرف کو پلاٹینم، سعود شکیل اور محمد وسیم جونیئر کو ڈائمنڈ جبکہ خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، خواجہ نافع، دانش عزیز کو گولڈ اور محمد ذیشان کو ایمرجنگ کیٹیگری سے ریلیز کیا گیا ہے۔
پشاور زلمی نے بابر اعظم کو زلمی نے برقرار رکھا ہے، ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم، گولڈ میں عبدالصمد، ایمرجنگ میں علی رضا کو ریٹین جبکہ پلاٹینم کیٹیگری سے صائم ایوب کو ریلیز کر دیا ہے۔




