بدھ, فروری 4, 2026
تازہ ترینپی ایس ایل، ولی ٹیکنالوجیز ایک سالہ گلوبل میڈیا رائٹس حاصل کرنے...

پی ایس ایل، ولی ٹیکنالوجیز ایک سالہ گلوبل میڈیا رائٹس حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے آئندہ سیزن کیلئے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی کامیاب فروخت کا اعلان کیا ہے اس پیشرفت کو پی ایس ایل کی بین الاقوامی توسیع کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کیلئے ولی ٹیکنالوجیز سب سے زیادہ بولی لگاکر ایک سالہ گلوبل میڈیا رائٹس (بھارتی ریجن کے علاوہ) حاصل کرنے میں کامیاب رہی، ولی ٹیکنالوجیز کی پیش کردہ بولی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ تھی جس کے بعد انہیں یہ حقوق باقاعدہ طور پر الاٹ کر دئیے گئے۔

گزشتہ سائیکل سے اسی ریجنز کا موازنہ کیا جائے تو اس بار میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، نمایاں اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پی ایس ایل کی برانڈ ویلیو اور عالمی رسائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان سپر لیگ نہ صرف شائقین بلکہ عالمی میڈیا اور براڈکاسٹنگ اداروں کیلئے بھی تیزی سے ایک پرکشش اور معتبر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بنتی جا رہی ہے جو دنیا کی صف اول کی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!