بدھ, فروری 4, 2026
انٹرنیشنلتاجکستان، افغان دہشتگردوں کی دراندازی کوشش ناکام، 3 ہلاک

تاجکستان، افغان دہشتگردوں کی دراندازی کوشش ناکام، 3 ہلاک

تاجکستان کی سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ملحقہ سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے تین افغان دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلح افغان دہشتگردوں نے تاجکستان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی جسے تاجک سکیورٹی فورسزنے ناکام بنادی۔

تاجکستان کی فورسز کی کارروائی میں 3افغان دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئیں۔

18جنوری کو سرچا شمہ بارڈر پر بھی 4افغان دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!