یونانی جزیرے کے قریب کوسٹ گارڈز اور تارکین وطن کی کشتیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی لیبیا سے مسافروں کو لیکر نکلی تھی، خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14تارکین وطن ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ سپیڈ بوٹ نے خطرناک حربے اختیار کئے اور فائرنگ کی، بچ جانیوالوں کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کیساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔




