بدھ, فروری 4, 2026
انٹرنیشنلسعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونیوالی گفتگو میں سعودی عرب اور روس کے درمیان تعلقات سمیت خطے اور دنیا کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور موجودہ تعاون کے شعبوں پر گفتگو کرتے ہوئے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر اتفاق کیا، اس دوران توانائی، معیشت اور دیگر سٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی بات چیت کی گئی، علاقائی اور عالمی سطح پر جاری اہم پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی دلچسپی کے متعدد اموربھی زیر بحث آئے۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے قریبی رابطے جاری رکھنے پر زور دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!