بدھ, فروری 4, 2026
تازہ ترینہوبےکے "دو سیشنز"  میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے صوبائی حکومت  کی...

ہوبےکے "دو سیشنز”  میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے صوبائی حکومت  کی ترقیاتی حکمت عملی کو سراہا

غیر ملکی مہمانوں نے ہوبے کی صوبائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے سراہا ہے۔

رواں برس چین کے وسطی صوبے ہوبے میں صوبائی سطح کے "دو سیشنز” میں شرکت کے لئے مجموعی طور پر 31 غیر ملکی شخصیات کو بطور مبصر  مدعو کیا گیا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جیک پِنک، مارشل آرٹس کا امریکی  کھلاڑی

"میرے لیے یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں اس تقریب کا حصہ بنا اور  مجھے یہاں شرکت لئے مدعو کیا گیا۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ میں اس طرح کے بڑے ایونٹ میں شریک ہوں اور حکومت کی تازہ ترین اطلاعات، گزشتہ برس ہونے والے امور اور آئندہ کے منصوبوں سے متعلق اعلانات سن رہا ہوں۔ اور یہ دیکھنا واقعی دلچسپ ہے کہ چیزیں کس طرح ترقی کر رہی ہیں۔

اب یہاں بہت ترقی ہو رہی ہے۔ اسے سننا واقعی بہت دلچسپ ہے۔

میرے لئے یہ بات خاص اہمیت رکھتی ہے کہ میں ووڈانگ پہاڑ پر رہتا ہوں۔ اسی وجہ سے رپورٹ میں دوبارہ شجرکاری، سر سبز علاقوں کی بحالی، قومی پارکوں کے تحفظ، ثقافت میں سرمایہ کاری اور  لوگوں کی صحت اور معیارِ زندگی میں بہتری جیسے موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ یہ تمام اقدامات میرے لئے بے حد اہم ہیں اور ان شعبوں میں ترقی اور پیش رفت دیکھ کر واقعی خوشی ہوتی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): مشتاق احمد غالب، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ووہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

"اس رپورٹ میں ‘مشترکہ خوشحالی’ کے تصور کا کئی بار ذکر کیا گیا ہے اور میں نے اسے بار بار اجاگر کیا۔

مشترکہ خوشحالی کیا ہے؟

اس کا مطلب ہے کہ میں کبھی آپ کا ہاتھ نہیں چھوڑوں گا، میں آپ کو سہارا دوں گا اور آپ کو تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

یہ ترقی کا ایک نیا تصور ہے۔اور خاص طور پر ترقی پذیر ممالک اور عالمی جنوب کے ممالک کے لئے ، یہ ٹھیک وہی طریقہ کار ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔”

ووہان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

صوبہ ہوبے کے "دو سیشنز” میں 31 غیر ملکی مہمان شریک ہوئے

غیر ملکی شخصیات صوبائی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی سے متاثر ہوئیں

جیک پِنک نے ہوبے حکومت کی رپورٹ سن کر خوشی کا اظہار کیا

ووڈانگ پہاڑ پر رہنے والے جیک پِنک نے شجرکاری پر زور دیا

رپورٹ میں سر سبز علاقوں کی بحالی اور قومی پارکوں کے تحفظ پر زور دیا گیا

ثقافت میں سرمایہ کاری اور معیارِ زندگی میں بہتری اہم اقدامات ہیں

مشتاق احمد غالب نے "مشترکہ خوشحالی” کے تصور کو نمایاں کیا

مشترکہ خوشحالی کا مطلب ہے ہمیشہ ایک دوسرے کو سہارا دینا

ترقی کا یہ نیا تصور ترقی پذیر ممالک کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!