بدھ, فروری 4, 2026
تازہ تریناسپین میں چینی پکوان تیزی سے مقبول، بڑے شہروں میں نئے ریستوران...

اسپین میں چینی پکوان تیزی سے مقبول، بڑے شہروں میں نئے ریستوران کھل گئے

حالیہ برسوں کے دوران اسپین میں چینی کھانوں کی مقبولیت تیزی سے بڑھی ہے۔ شہریوں کو کھانا پہنچانے والے پلیٹ فارم ’’اوبر ایٹس‘‘ کے مطابق صرف  ملک میں چینی کھانوں کی ہوم ڈیلیوری میں صرف گزشتہ برس 15 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

اسپین کے مختلف شہروں خاص طور پر بارسلونا اور میڈرڈ میں نئے چینی ریستوران کھلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اکثر ریستوران اصل اور مستند چینی پکوانوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

اب جبکہ نئے چینی سال کی تقریبات قریب آ رہی ہیں ہسپانوی شہریوں کی بڑی تعداد تہوار کی تقریبات میں شرکت کر کے اصل چینی ذائقوں سے لطف اٹھانے کے لئے بے تاب دکھائی دیتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (کیٹلن): پیٹریشیا نونیز، گِنان ریستوران کی گاہک

"مجھے یہ بات بہت پسند ہے  کہ شیف خود آ کر اپنے پکوانوں کے بارے میں بتاتا ہے اور یہ وضاحت بھی کرتا ہے کہ یہ پکوان کس علاقے کے ہیں۔ وہ بتاتا ہے کہ یہ سب چین کے شمالی علاقے کے پکوان ہیں جو اس کے دادا اور دیگر بزرگوں کے ذریعے یہاں پہنچے۔ وہ ان ذائقوں کو ہسپانوی ریستورانوں میں کام کے دوران سیکھی گئی ترکیبوں کے ساتھ یکجا کر پیش کرتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): اینجلا پیلاایز، گِنان ریستوران کی گاہک

"کاش میں چین کے اپنے سفر سے پہلے اس ریستوران کا تجربہ حاصل کر لیتی۔ شاید یہ تجربہ نہ صرف مجھے ذہنی طور پر بلکہ جذبات اور ذائقے کے لحاظ سے بھی کسی نئے پہلو سے روشناس کراتا۔”

رواں برس بہار کا تہوار جسے چین کا نیا سال بھی کہا جاتا ہے 17 فروری کو منایا جا رہا ہے۔

بارسلونا، اسپین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

اسپین میں حالیہ برسوں میں چینی ذائقوں کی مقبولیت نمایاں طور پر بڑھی ہے

گزشتہ سال چینی کھانوں کی ہوم ڈیلیوری میں پندرہ فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا

بارسلونا اور میڈرڈ جیسے بڑے شہروں میں نئے ریستوران کھل گئے

زیادہ تر ریستوران اصل اور مستند چینی پکوانوں پر توجہ دے رہے ہیں

ہسپانوی شہریوں کو نئے چینی سال کی تقریبات کا شدت سے انتظار ہے

ریستورانوں میں شیف خود آ کر پکوانوں کی اصل کہانی بیان کرتا ہے

یہ پکوان چین کے شمالی علاقوں کے ہیں جو شیف کے بزرگ یہاں لائے

ہسپانوی ریستورانوں میں سیکھی گئی ترکیبیں بھی شیف کے کام آئیں

شہریوں کے مطابق ریستوران نے انہیں نئے ذائقوں اور جذبات سے روشناس کرایا

نئے چینی سال کے موقع پر بہار کا تہوار 17 فروری کو منایا جائے گا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!