اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں آٹے کے مجسمے بنانے کی تکنیک کا احیاء

چین میں آٹے کے مجسمے بنانے کی تکنیک کا احیاء

چین کے مشرقی علاقے میں آٹے سے مجسمے بنانے کی ہزاروں سال پرانی تکنیک میں اب جدت آتی جا رہی ہے۔ بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران عموماً آٹے کے مجسموں کی فروخت جوبن پر ہوتی ہے۔ مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی کاؤشیان کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے لیو یان ژونگ بھی آٹے کے مجسمے بنانے کے فن میں ماہر ہیں۔ آئیے اس ویڈیو میں ان سے اس کی تفصیل جانتے ہیں۔

آٹے کے مجسمے اور آٹے و چاول سے تصاویر بنانا  ہزاروں سال پرانا طریقہ ہے۔ چین میں یہ تکنیک  ہزاروں سال سے استعمال ہوتی آ رہی ہے۔فوک آرٹسٹوں کی لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کی بدولت آٹے کے مجسمے بنانے کے فن میں تنوع بڑھ رہا ہے اور یہ عالمی سطح پر اپنی پہچان حاصل کر رہے ہیں۔

بہار کے تہوار کی تعطیلات کے دوران عموماً آٹے کے مجسموں کی فروخت اپنے جوبن پر ہوتی ہے۔

لیو یان ژونگ، بھی آٹے کے مجسمے بنانے کے فن میں ماہر ہیں۔ ان کا تعلق چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی کاؤشیان کاؤنٹی سے ہے۔ وہ ان دنوں کام میں  بہت مصروف تھے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو یان ژونگ، آٹے کے مجسمے بنانے والا کاریگر

’’ چین میں ہر نئے سال پر ہر کوئی اپنے گھر میں گول شکل کے آٹے کے مجسمے (جو کہ ملاقات کی علامت ہیں) اور کچھ ’فو‘ (جو کہ خوشی کی علامت ہیں) کے چینی حروف کی شکل میں بنے مجسمے نمایاں جگہ پر رکھتاہے تاکہ نئےسال کی خوشیوں کا ماحول بڑھ سکے۔‘‘

لیو اپنے ہاتھوں اور سادہ اوزاروں کی مدد سے آٹے کو گوندھتے اور موڑتے ہیں تاکہ اسے پیچیدہ اور حقیقت سے قریب مجسموں میں تبدیل کر سکیں۔

جولائی 2023 میں ان کے بنائے ہوئے 4  شاہکار مجسمے فرانس کے لوور میوزیم میں نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔ اس کے بعد سے ان کی تخلیقات عالمی سطح پر نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لیو یان ژونگ، آٹے کے مجسمے بنانے والا کاریگر

’’ یہ ہمیشہ سے میری خواہش رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیر ملکی لوگ چین کی ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ مستقبل میں زیادہ سے زیادہ غیر ملکی آرٹسٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کروں تاکہ اس تکنیک کو دنیا بھر میں متعارف کروا سکوں۔‘‘

ہیز، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!