اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچینی جدیدیت کرغزستان اور وسطی ایشیا کے لیے نئے مواقع لائے گی،...

چینی جدیدیت کرغزستان اور وسطی ایشیا کے لیے نئے مواقع لائے گی، کرغز صدر

کرغزستان میں چین کی جانب سے تعمیر کردہ شمال-جنوب ہائی وے کے دوسرے مرحلے کے تعمیراتی مقام کو دیکھا جا سکتاہے۔(شِنہوا)

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کے صدر سدیر جپاروف نے کہا ہے کہ کرغزستان چین کے ساتھ ایک نئے دور کے لیے جامع تزویراتی شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک نے دوستانہ تعلقات اور تعمیری تعاون کی بنیاد پر باہمی اعتماد اور فوائد کو مئوثر طریقے سے بڑھایا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جپاروف منگل سے جمعہ تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اپنے دورے سے قبل شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی تحریری انٹرویو میں جپاروف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ چینی جدیدیت نہ صرف کرغزستان بلکہ پورے وسطی ایشیا کے لیے نئے مواقع لائے گی۔

جپاروف نے یاد دلایا کہ مئی 2023 میں ان کے دورہ چین کے دوران انہوں نے شی کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئے دور کے لیے جامع تزویراتی شراکت داری کی سطح تک بڑھایا۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا  ہے کہ دونوں ممالک نے سیاسی باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے جو اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بڑھانے، ثقافتی اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے اور علاقائی تعاون کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑھانے کے بعد باہمی تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا  کہ چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے منصوبے کا 27 دسمبر 2024 کو باضابطہ آغاز ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بلند سطح کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ثابت ہوا ہے جو شی جن پھنگ کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تازہ ترین کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

جپاروف نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنا کرغزستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل  کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے چینی وژن ،اس کی ہمسائیگی کی سفارتکاری ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، عالمی ترقی کے انیشی ایٹو، عالمی سلامتی کے انیشی ایٹو اور عالمی تہذیب کے انیشی ایٹو سمیت عالمی اقدامات کے لیے اپنے ملک کی مضبوط حمایت کا عہد کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!