اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے مختلف اشیاء کی برآمدات پر کنٹرول لگانے کا اعلان کر...

چین نے مختلف اشیاء کی برآمدات پر کنٹرول لگانے کا اعلان کر دیا

چین نے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولبڈینم اور  انڈیم سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ٹنگسٹن، ٹیلوریم، بسمتھ، مولبڈینم اور  انڈیم سے متعلق اشیاء پر برآمدی کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔

وزارت تجارت (ایم او سی) اور جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے منگل کے روز مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ پالیسی منگل سے نافذ العمل ہوگی۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک عمومی بین الاقوامی طریقہ کار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ٹنگسٹن اور دیگر اشیاء کے ایک بڑے عالمی پیداواری اور برآمد کنندہ کی حیثیت سے چین طویل عرصے سے عدم پھیلاؤ اور دیگر عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے پرعزم ہے اور مخصوص اشیاء پر قوانین کے تحت اور قومی سلامتی و مفادات کے تحفظ کی ضرورت کی بنیاد پر برآمدی کنٹرول عائد کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق ان اشیاء کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ ترقی و سلامتی کو متوازن کرنے کے لئے چین کے جامع نکتہ نگاہ کو ظاہر کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف چین کی قومی سلامتی اور مفادات کا بہتر تحفظ کرتا ہے بلکہ ملک کو جوہری عدم پھیلاؤ اور دیگر عالمی ذمہ داریوں کو بہتر انداز سے نبھانے کے قابل بھی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کو بھی تحفظ مہیا کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق متعلقہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کرنے والی برآمدات کی اجازت ہوگی۔

 

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!