چین کے شمالی مشرقی صوبےحئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل ریلے کی افتتاحی تقریب کے دوران فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا) 9ویں ایشیائی سرمائی کھیل قریب آ تے ہی چین کے انتہائی شمالی صوبے حئی لونگ جیانگ کا دارالحکومت ہاربن دنیا بھر سے تماشائیوں کی بڑی تعداد کا استقبال کررہا ہے،یہ ان سردیوں میں سب سے مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔
گزشتہ نومبر میں آئس اور سنو معیشت کی ترقی کو تحریک دینے کے لیے چین کی پالیسیوں کے اجراء سے حئی لونگ جیانگ موسم سرما کے اپنے وافر وسائل کو اقتصادی مواقع میں تبدیل کر رہا ہے،اس سے پرانے صنعتی مرکز کی مکمل بحالی کے لیے تحریک مل رہی ہے۔
ہاربن کے مرکز سے 200 کلومیٹر دور واقع یابولی اسکی ریزورٹ نئے چینی سال کی تعطیلات سے چند دن پہلے سیاحوں اور اسکی کے شوقین افراد سے بھرا ہوا ہے۔ صاف ستھری اسکی کی ڈھلوانیں موسم گرما کے ساحل کی طرح جاندار ہیں۔
سیاحوں کے ہجوم میں ایک خوبصورت اسکی کے لباس میں ملبوس اور اسنوبورڈ پر سوار 7سالہ شِن یی اسکی کی ڈھلوان سے نیچے کی طرف سرک رہی ہے اور چھوٹے جمپ سے 360 ڈگری سپن کی مہارت کا فخریہ مظاہرہ کر رہی ہے۔
شن یی کے والد شِن منگ چھی نے کہا کہ ہاربن میں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے آنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اسکینگ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ شن یی کو تعطیلات یا ہفتے کے آخر میں یابولی سمیت قریبی اسکی ریزورٹس لے جائیں گے جو نہ صرف اس کی جسمانی طور پر چست ہونے میں مدد دےگا بلکہ اس کے عزم کو بھی مضبوط کرےگا۔
