اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپی ایل اے فضائیہ کی جانب سے ہوانگ یان ڈاؤ پر معمول...

پی ایل اے فضائیہ کی جانب سے ہوانگ یان ڈاؤ پر معمول کے گشت کا انعقاد

چین کے ہوانگ یان ڈاؤ سے متصل پانیوں میں چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) کا جہاز سی فانگ گشت کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحیرہ جنوبی چین میں کسی بھی تخریبی فوجی سرگرمی سے نمٹنے کے لئے مکمل طور چوکس ہے۔

پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان لی جیان جیان نے منگل کے روز بتا یا کہ پی ایل اے سدرن تھیٹر کمانڈ کی فضائیہ نے  اسی روز چین کے ہوانگ یان ڈاؤ کی فضائی حدود میں معمول کا گشت بھی کیا ۔ گشت کے دوران فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے لئے نام نہاد "مشترکہ گشت” کا انعقاد کرنے کے لئے خطے سے باہر کے ممالک کے ساتھ ملی بھگت کی۔

لی نے کہا کہ فضائیہ چین کی علاقائی خودمختاری ، سمندری حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرنے کے لئے مکمل طور چوکس رہے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بحیرہ جنوبی چین میں رخنہ ڈالنے والی کسی بھی قسم کی فوجی سرگرمی مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!