اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں...

چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں شکایت درج کرادی

چین نے امریکی محصولات میں اضافے کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں شکایت درج کرائی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اپنے سامان پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے تصفیے کے نظام میں شکایت درج کرائی ہے۔

چین کی وزارت تجارت(ایم او سی) کے ترجمان نے میڈیا کے سوالات پر کہا کہ اس اقدام کا مقصد چین کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف عائد کرنا ڈبلیو ٹی او قوانین کی شدید خلاف ورزی ہے۔یہ سنگین اقدام یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی کی علامت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا اقدام قوانین پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچانے، چین-امریکہ معاشی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے اور عالمی صنعتی اور ترسیلی ذرائع کے استحکام میں خلل ڈالنے کا باعث ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے مسلسل کثیر جہتی مفاد پر یکطرفہ مفاد کو ترجیح دی ہے جس کی ڈبلیو ٹی او کے اکثریتی ارکان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ’’چین امریکی اقدامات کی بھرپور مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط افعال درست کرے‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ کثیر جہتی تجارتی نظام کے مضبوط حامی اور اہم شراکت دار کے طور پر چین یکطرفہ مفاد اور تجارتی تحفظ پسندی سےکثیر جہتی تجارتی نظام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ڈبلیو ٹی او کے دیگر ارکان کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین بین الاقوامی تجارت کی باقاعدہ اور مستحکم ترقی کے تحفظ کے لئے بھی تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!