روسی میزائل لانچرماسکو میں ہونے والی یوم فتح کی فوجی پریڈ کی ریہرسل میں شریک ہے-(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)روس کے ایک سینئر سفارتکار نے تصدیق کی ہے کہ روس بیلاروس میں اپنا اوریشنک میزائل نظام نصب کرےگا۔ یہ میزائل دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت لگائے جائیں گے۔
روسی وزارت خارجہ میں آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ کے دوسرے شعبے کے سربراہ الیکسے پولش چک نے منگل کے روز خبر رساں ادارے تاس کے ساتھ ایک انٹرویو کہا کہ روس اتحادی وعدے تحت منسک کو ضروری مدد فراہم کرنے اور اپنے مشترکہ دفاعی تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک اوریشنک میزائل بیلاروس میں نصب کئے جائیں گے جو اس معاہدے کا حصہ ہے۔
پولش چک نے مزید کہا کہ بیلاروس پہلے ہی ایک مشترکہ علاقائی فورسز گروپ، جدید روسی دفاعی نظام اور غیر سٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کررہا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی مسلح افواج اور سکیورٹی ادارے بیرونی و داخلی خطرات سے آزادانہ طور پر نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
جنوری کے آخر میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے اعلان کیا تھا کہ روس کا اوریشنک ہائپرسونک میزائل نظام اب کسی بھی دن بیلاروس پہنچ جائےگا۔
