اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکینیڈا ، امریکہ مجوزہ ٹیرف کم از کم 30 دن کے لیے...

کینیڈا ، امریکہ مجوزہ ٹیرف کم از کم 30 دن کے لیے معطل کرنے پر متفق

کینیڈا کے اوٹاوا میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو (درمیان) میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اوٹاوا (شِنہوا) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجویز کردہ محصولات کو کم از کم 30 دن کے لیے معطل کیا جائے گا۔

ٹروڈو نے یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد  اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا سرحد کو نئے ہیلی کاپٹروں، ٹیکنالوجی اور عملے کے ساتھ مضبوط کر تے ہوئےامریکی شراکت داروں کے ساتھ رابطےکو بڑھا رہا ہے اور فینٹینائل کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے وسائل میں اضافہ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 10ہزارفرنٹ لائن اہلکار سرحد کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں اور کریں گے۔

ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا امریکہ کے ساتھ اپنے معاہدے کے تحت ایک فینٹینائل مشیر کا تقرر کرے گا۔

ٹروڈو نے کہا کہ ہم ان گروہوں کو دہشت گرد قرار دیں گے، سرحد پر مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں گے، منظم جرائم، فینٹینائل اور منی لانڈرنگ کے خلاف لڑنے کے لیے کینیڈا-امریکہ مشترکہ اسٹرائیک فورس کا آغاز کریں گے۔

کینیڈا اور امریکہ اس وقت ایک مہنگی محصولاتی جنگ سے گریز کرتے نظر آ رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!