چینی دارالحکومت بیجنگ کے ضلع دونگ چھنگ میں بزرگوں کے نگہداشت مرکز کا عملہ ایک بزرگ خاتون کو سمارٹ ڈیوائسز کے استعمال کے بارے میں بتارہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں نجی پنشن سکیم میں حصہ لینے والوں کی دولت کا انتظام کرنے والی کوالیفائیڈ فنڈ سیلز ایجنسیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
ایسٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ نے کہا ہے کہ 2024 کے اختتام تک نجی پنشن کے لئے فنڈ سیلز انسٹی ٹیوٹ کی تعداد 52 ہوچکی تھی جو 2022 میں 37 تھے۔
ان میں سے 19 تجارتی بینک ہیں جن میں انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ اور ایگریکلچرل بینک آف چائنہ شامل ہیں۔ باقی 25 سیکورٹیز کمپنیاں اور 8 آزاد سیلز ادارے ہیں۔
چین نے بزرگوں کے تحفظ نظام کو بہتر بنانے کے لئے 2022 میں کچھ شہروں میں نجی پنشن سکیم متعارف کرائی تھی اور دسمبر 2024 سے اس پروگرام کو ملک بھر میں نافذ کردیا ہے۔
اس سکیم میں شریک افراد اپنے نجی پنشن اکاؤنٹس میں سالانہ 12 ہزار یوآن (تقریباً ایک ہزار 674 امریکی ڈالر) تک جمع کراسکتے ہیں اس پر انہیں ٹیکس رعایت بھی دی جاتی ہے۔ اکاؤنٹ کو فنڈز کی خریداری جیسی دولت کے انتظام کی مخصوص مصنوعات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
