اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں...

چین نے 2 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا

چین کی وزارت تجارت کے مطابق چین نے 2 امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2 امریکی کمپنیوں پی وی ایچ کارپوریشن اور ایلومینا انکارپوریٹڈ کو ملک کی ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں اداروں نے مارکیٹ کے معمول کے تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے، چینی کمپنیوں کے ساتھ باقاعدہ تجارت ختم کردی ہے اور چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی اقدامات کئے ہیں، اس طرح ان کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو برقرار رکھنے اور متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست کے طریقہ کار کے تحت متعلقہ قوانین اور ضوابط کی بنیاد پر مذکورہ اداروں کے خلاف متعلقہ اقدامات کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!