اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو دشمنوںکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں،ایرانی صدر

اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو دشمنوںکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں،ایرانی صدر

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر اسلامی ممالک آپسی اختلافات بھلاکر متحد ہوجائیں تو دشمنوںکی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا باہمی اختلافات کو ہوا دینا امت اسلامیہ کی کمزوری کا باعث ہے۔انہوں نے اسلامی ملکوں کے درمیان، تجارت، اقتصاد، سائنس وٹیکنالوجی اور سرحدی امور میں تعاون کو اسلامی دنیا میں اتحاد و یک جہتی کی تقویت کا باعث قرار دیا۔ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے علاقے بالخصوص شام کے حالات کی طرف اشارہ کیا اور اس ملک کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!