اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپشین، نجی ہسپتال میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 7افراد زخمی

پشین، نجی ہسپتال میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 7افراد زخمی

کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین میں بائی پاس کے قریب نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس سے ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، دیواریں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال پشین منتقل کردیا گیاہے۔ حکام کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!