ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ(ای ڈی یو ایچ کے) کے صدر جان لی چھی کِن قازقستان کے شہرالماتے میں ایجوکیشن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
الماتے(شِنہوا)ہانگ کانگ کی ایجوکیشن یونیورسٹی (ای ڈی یو ایچ کے) اور قازقستان کے 2 کالجوں نے الماتے میں اکیڈمی آف ایجوکیشن کا آغاز کردیا۔
ای ڈی یو ایچ کے-قازق اکیڈمی آف ایجوکیشن کا آغاز ای ڈی یو ایچ کے اور ابائی قازق قومی تدریسی یونیورسٹی (ابائی کاز این پی یو) اور قازقستان کی خواتین اساتذہ کی تربیت کےلئے قومی یونیورسٹی (کے این ڈبلیو ٹی ٹی یو) نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
قازقستان کے وزیر برائے سائنس و اعلیٰ تعلیم سیاسات نوربیک نے ایک تحریری خطاب میں کہا کہ اکیڈمی طلبہ کو ان کی مسابقت بڑھانے اور ملک میں اعلیٰ تعلیم کا معیار اور صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی کی مدد سے ملک اساتذہ کو عالمی معیار کی تربیت دے سکےگا اور تدریس، سماجیات اور دیگر ہیومینیٹیز کے شعبوں میں تحقیقی سرگرمیوں کو فعال طور پر فروغ دے سکےگا۔
ای ڈی یو ایچ کے کے صدر جان لی چھی کِن نے کہا کہ اکیڈمی تعلیمی تبادلوں کے مرکز کے طور پر کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور کثیرالثقافتی تبادلوں کے لئے ہمارا مشترکہ وژن پورے وسطی ایشیا میں تعلیمی جدیدیت اور بہترین کارکردگی کو فروغ دےگا۔
الماتے میں چینی قونصلیٹ جنرل کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے قونصلر ژانگ وے نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ تینوں جامعات اپنے اثر و رسوخ سے فائدہ اٹھائیں گی، تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنائیں گی، معیار کو مسلسل وسعت دے کر اعلیٰ درجے کے ٹیلنٹ کو فروغ دیں گی، اس کے علاوہ قومی اقتصادی ترقی کی ضروریات کو پورا کرکے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں جدیدیت کو فروغ دیں گی۔
نومبر 2024 میں تینوں یونیورسٹیوں نے ای ڈی یو ایچ کے- قازق اکیڈمی آف ایجوکیشن کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے۔
یہ اکیڈمی مصنوعی ذہانت، تعلیمی تشخیص، تعلیمی قیادت اور جامع تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں تعلیمی تبادلوں کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ اساتذہ کی تربیت، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور کثیرالثقافتی تبادلوں میں بھی معاون ہوگی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link