اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں امریکی نوجوانوں کے آرکسٹرا کی جانب سے روایتی چینی موسیقی...

چین میں امریکی نوجوانوں کے آرکسٹرا کی جانب سے روایتی چینی موسیقی پیش

چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیا چوانگ میں گریٹ وال یوتھ آرکسٹرا کے ارکان نئے سال کے کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے-(شِنہوا)

شی جیا چوانگ(شِنہوا)چین کے شمالی صوبے ہیبے میں نئے سال کے آغاز پر ہونے والے ایک حالیہ کنسرٹ میں امریکی نوجوانوں کے آرکسٹرا نے رومانوی چینی لوک گیت ’’جامنی بانس‘‘ کو دوبارہ زندہ کردیا۔

ایرہو اور گوژینگ جیسے روایتی چینی آلات بجاتے ہوئے آکلینڈ کے گریٹ وال آرکسٹرانے گیت کی ہزاروں سال قدیم نرم اور شاندار دھن سے سامعین کے دل موہ لئے۔

شی جیا چوانگ یونیورسٹی کی دعوت پر آرکسٹرا کے ارکان نے سان فرانسسکو کے امریکی فنکاروں کے ساتھ مل کر 51 افراد کا وفد تیار کیا اور چین کا 6 روزہ دورہ کیا جو منگل کو ختم ہوا۔

1995 میں قائم کیا گیا آرکسٹرا پرپل سلک میوزک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا شروع کیا گیا پروگرام ہے۔اس کا مقصد لسانی طور پر متنوع آبادی کے حامل سان فرانسسکو بے ایریا میں بچوں کو چینی موسیقی سکھانا ہے۔

تقریباً 30 سے زائد سال قبل گریٹ وال یوتھ آرکسٹرا نے مقامی سکولوں میں اپنی ہفتہ وار موسیقی کی کلاسوں اور تدریسی پروگراموں سے امریکہ میں تقریباً 18 ہزار طلبہ کی پرورش کی۔اس وقت تقریباً 300 طلبہ باقاعدگی سے روایتی چینی آلات سیکھ رہے ہیں اور ان کی مشق کر رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!