پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں ٹیسلا کا باہمی مفید تعاون کی گنجائش کا اظہار

چین میں ٹیسلا کا باہمی مفید تعاون کی گنجائش کا اظہار

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں ٹیسلا گیگا فیکٹری شنگھائی کی تیار کی گئی 30 لاکھویں گاڑی اسمبلی لائن پر کھڑی ہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)2024 میں اپنی عالمی فروخت میں معمولی سی کمی کے باوجود امریکی کارساز کمپنی ٹیسلا کی چینی مین لینڈ میں فروخت 6 لاکھ 57 ہزار گاڑیوں کی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ سال سے 8.8 فیصد زائد ہے۔شنگھائی میں ٹیسلا کی توانائی ذخیرہ کرنے کی میگا فیکٹری نے حال ہی میں آزمائشی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔

چین میں ٹیسلا کی کہانی ملک کی وسعت،کاروباری ماحول اور نئی توانائی گاڑیوں(این ای وی) کے شعبے میں اس کی صنعتی قوت کی کیس سٹڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔اس سے باہمی مفید تعاون کی صلاحیت بھی ظاہر ہوتی ہے۔

شنگھائی میں ٹیسلا کی گیگا فیکٹری چین میں گاڑیوں کی تیاری کا پہلا مکمل طور پر غیر ملکی ملکیتی ادارہ ہے۔2019 میں ایک سال کے عرصے میں فیکٹری تعمیر ہوئی اوراس کا افتتاح کیا گیا۔اب اس فیکٹری کا ٹیسلا کی عالمی ترسیل میں نصف سے زائد حصہ ہے۔

میگا فیکٹری شنگھائی میں ٹیسلا کا دوسرا کارخانہ ہے جو مئی 2024 میں تعمیر کے آغاز کے بعد تقریباً 7 ماہ کے عرصے میں مکمل ہوئی۔دونوں منصوبوں کی حیران کن رفتار چین کے کاروباری ماحول کو ظاہر کرتی ہے۔اس کے علاوہ ٹیسلا کو مقامی حکومتوں کی خریداری کے عمل میں بھی شامل کیا گیا ہے جس سے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ چین کا یکساں سلوک ظاہر ہوتا ہے۔

بلا شبہ چین میں ٹیسلا کی سرمایہ کاری ایک کامیابی ہے جس کے باہمی مطور پر مفید نتائج ہیں۔یہ وسعت کے حوالے سے چین کے بھرپور عزم اور اپنے کاروباری ماحول کی بہتری کے لئے اس کی مسلسل کوششوں کے بغیر ناممکن تھا۔ملک کی بڑی منڈی اور مکمل صنعتی سلسلے بھی شنگھائی فیکٹری کی ترقی کے لئے اہم ہیں۔

ٹیسلا چینی صارفین میں ایک مقبول برانڈ ہے۔شنگھائی گیگا فیکٹری میں تیار ہونے والی دو تہائی گاڑیاں چین میں فروخت ہوتی ہیں جبکہ ایک تہائی گاڑیاں یورپ جیسی بیرونی منڈیوں میں فروخت ہوتی ہیں۔

ٹیسلا کے شنگھائی کے کارخانے نئی توانائی شعبے میں چین اور امریکہ کے درمیان کامیاب تعاون کی مثال ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!