اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ کے ہورگوس پورٹ پر 2024کے دوران چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کا...

سنکیانگ کے ہورگوس پورٹ پر 2024کے دوران چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کا ریکارڈسفر

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر ہورگوس میں ہورگوس ریلوے پورٹ کے سامان منتقل کرنے والے یارڈ کا فضائی منظر-(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے ایک بڑے ریلوے مرکز ہورگوس پورٹ نے 2024 میں چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ریکارڈ 8 ہزار 730 سفر انجام دئیے جو گزشتہ سال سے 12.5 فیصد زائد ہیں۔

اس پورٹ پر مجموعی طور پر ایک کروڑ 21 لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 10.9 فیصد اضافہ ہوا جو ایک اور ریکارڈ ہے۔

2024 میں پورٹ نے چین-یورپ مال بردار ٹرینوں کے یومیہ 22 سفر کی اوسط برقرار رکھتے ہوئے ’’چین میں تیار کردہ‘‘ اشیائے ضروریہ،مکینیکل اور برقی سازوسامان اور الیکٹرانک مصنوعات کی وسطی ایشیائی اور یورپی منڈیوں تک ترسیل میں معاونت کی۔

ہورگوس کسٹمز کے عہدیدار ژاؤ یوان فینگ نے کہا کہ ہموار عمل سے پورٹ پر مال بردار ٹرینوں کی کلیئرنس کا وقت 12 گھنٹے سے کم کر کے 6 سے 8 گھنٹے کردیا گیا ہے۔

اب تک 85 روٹس پر چلنے والی 40 ہزار سے زائد ٹرینیں ہورگوس پورٹ کے ذریعے اپنی منازل پر پر پہنچ چکی ہیں جو چین اور یوریشیا کو منسلک کرنے والا اہم لاجسٹک چینل بن گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!