اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلزلزلے سے متاثرہ وانواتو کے لئے چینی امداد کی بھرپور ستائش کے...

زلزلے سے متاثرہ وانواتو کے لئے چینی امداد کی بھرپور ستائش کے ساتھ وصولی

وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ولا میں عملے کے کارکن چینی حکومت کی جانب سے بھجوایا گیا ہنگامی امدادی سامان وصول کر رہے ہیں-(شِنہوا)

پورٹ ولا(شِنہوا)وانواتو کے دارالحکومت پورٹ ولا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بوندا باندی کے دوران چینی قومی پرچم سے مزین چارٹرڈ طیارے کی آمد سے ہجوم خوشی سے جھوم اٹھا۔

طیارہ چین کی طرف سے وانواتو کے لئے 35 ٹن امدادی سامان لے کر پہنچا جس میں خیمے،فولڈنگ بیڈ،سولر لائٹیں،خوراک،پانی صاف کرنے کے آلات اور طبی سازوسامان شامل تھا۔

17 دسمبر کو بحرالکاہل سے ملحقہ جزیرہ نما ملک میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

تیسری چینی طبی ٹیم کی وانواتو پہنچنے پر طبی ماہرین نے ایک ہزار 800 سے زائد مریضوں کا علاج کیا،300 سے زائد آپریشن کئے اور 30 تربیتی سیشنز کا اہتمام کیا۔

چینی حکومت نے وانواتو کو آفت میں امداد اور دوبارہ تعمیر کی کوششوں میں معاونت کے لئے 10 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی۔چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے بھی ہنگامی مالی معاونت کی مد میں ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے۔

وانواتو کی حکومت کی درخواست پر چین نے ملک میں زلزلے کے بعد بحالی کےکام میں معاونت کے لئے 4 انجینئرنگ ماہرین بھجوائے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نےآفت کے بعد جائزے کے لئے ہنگامی ٹیم بحرالکاہل سے ملحقہ جزیرہ نما ملک بھجوائی ہے۔امید ہے کہ یہ ٹیم وانواتو کی دوبارہ تعمیر میں کردار ادا کرے گی۔

وانواتو کے نگران وزیر اعظم چارلوٹ سلوائی نے کہا کہ چینی امداد سے نہ صرف عوام کے لئے وانواتو حکومت کی خدمات بہتر ہوں گی بلکہ یہ امید کی کرن بھی ہے۔ یہ امداد ہمیں اس مشکل وقت میں ثابت قدم رہنے کے لئے ہمارے اندر امید روشن کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!